Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی روضہ شریفہ میں زائرین کے لیے مقررہ وقت دس منٹ ہے

ادارہ حرمین شریفین کی جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’مسجد نبوی روضہ شریفہ میں زائرین کےلیے مقررہ وقت دس منٹ ہے جبکہ پرمٹ سال میں صرف ایک مرتبہ جاری کیا جائے گا‘۔
اتھارٹی نے کہا کہ ’اگرگوئی پرمٹ ہولڈر مقررہ وقت پر روضہ شریفہ کے لیے جاری پرمٹ سے فائدہ اٹھانے کی پوزیشن میں نہیں تو اسے پہلے سے یہ پرمٹ منسوخ کرنا چاہیے تاکہ دوسروں کو موقع مل سکے‘۔
’اجازت نامہ منسوخ نہ کیے جانے کی صورت میں وہ ایک سال بعد ہی دوبارہ پرمٹ جاری کراسکیں گے‘۔
اتھارٹی کا کہنا ہے’ زائرین کے لیے ضروری ہے کہ وہ نسک ایپلی کیشن کے ذریعے پرمٹ کے اجرا سے پہلے روضہ شریفہ میں داخلے کی ہدایات پر اتفاق کرے۔
ہدایات میں کہا گیا کہ’ روضہ شریفہ کے اندر نماز کا وقت صرف دس منٹ ہے تاکہ دوسروں کو موقع مل سکے۔ پرمٹ کے اجرا پر وقت کی تصدیق کرنا اور مقررہ وقت سے پندرہ منٹ پہلے پہنچنا ضروری ہے‘۔
اس کے علاوہ پرمٹ ہولڈر کی مقررہ وقت سے آدھا گھنٹہ پہلے مسجد نبوی کے احاطے میں موجود گی بھی ضروری ہے۔
ہدایات میں کہا گیا کہ’ بارکوڈ صرف ایک مرتبہ اپائنمٹٹ کےلیے استعمال کیا جا سکتا ہے اور مقررہ وقت پر گیٹ میں داخلے پر بار کوڈ دکھانا ہوگا کیونکہ اسے دکھائے بغیر داخلہ ممکن نہیں ‘۔

شیئر: