Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پوری قوم سرفراز اور ٹیم کے ساتھ ہے،شہریار

لاہور... پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے سابق ٹیسٹ کرکٹرعامر سہیل کی جانب سے ٹیم پر لگائے گئے الزامات کی مذمت کی ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کے دوران شاندار کھیل پیش کیا، الزامات سراسر بے بنیاد ہیں ۔ پوری قوم سرفراز احمد اور ٹیم کے ساتھ ہے۔ پمرا میں بھی اس حوالے سے شکایت درج کوائیں گے ۔ٹی وی پراس طرح کا متنازع بیان نشر کرنے کی اجازت کیوں دی گئی۔ واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف فتح کے بعد عامر سہیل نے ٹی وی پروگرام میں سرفراز احمد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ سرفراز کو پتہ ہونا چاہیے کہ آپ نے کوئی کمال نہیں کیا بلکہ یہ میچ آپ کو جتوائے گئے ہیں۔

 

شیئر: