سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحانن نے سنیچر کو سوئٹزرلینڈ میں یوکرین امن سربراہی اجلاس کے موقع پرعراق کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین اور یوکرین کے ہم منصب دیمیٹرو کولیبا سے ملاقات کی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عراقی ہم منصب سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات، انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی اور یوکرینی وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور یوکرین کے درمیان دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے مواقع، یوکرینی بحران پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر وزارت خارجہ کے انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود بن محمد الساطی، سوئٹزرلینڈ میں سعودی سفیر ڈاکٹر عادل اور وزارت خارجہ کے ڈائریکٹرعبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔