Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی لانڈرنگ کیس :دہلی کے وزیر کی اہلیہ سے پوچھ گچھ

نئی دہلی۔۔۔۔سی بی آئی ٹیم نے دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کی رہائش پر ان کی اہلیہ سونم جین سے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی ہے۔ سی بی آئی ذرائع نے بتایا کہ ستیندر جین پر سرکاری ملازمت کے دوران کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔اپریل میں ابتدائی رپورٹ درج کی گئی تھی ،اب اس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔عام آدمی پارٹی نے ایک بیان میں سی بی آئی کی تفتیش پر تنقید کی اور کہا کہ مرکزی حکومت انتقامی کارروائیاں کررہی ہے۔سیاسی انتقام کیلئے سی بی آئی کا غلط استعمال کیاجارہا ہے۔

شیئر: