ارجنٹائن.... ارجنٹائن کے ایک شہر ی نے کچھ دن قبل قوی الجثہ نسل کنڈور کے ایک گدھ کے بچے کی جان اس وقت بچائی تھی جب وہ اپنے گھونسلے سے نیچے زمین پر جاگرا تھا اور بری طرح زخمی ہوگیا تھا۔ ایڈگارڈو نامی شخص نے بڑی محبت سے گدھ کے اس بچے کی مرہم پٹی کی اور اپنے ساتھ گھر لے گیا اور اسکی دیکھ بھال کرتا رہا جب وہ اڑان بھرنے کے قابل ہوگیا تو اسے چھوڑ دیا۔ پرندہ صحتیاب ہونے کے بعد کہیں چلا گیا لیکن اس نے اس محسن کو کبھی فراموش نہیں کرسکا جس نے اسکی جان بچائی چنانچہ وہ اسکا شکریہ ادا کرنے کیلئے واپس اسکے پاس پہنچ گیا اور اسکا یہ اظہار تشکر ایڈگارڈو کو اتنا پسند آیا کہ فرط جذبات سے اسکی آنکھیں بھر آئیں۔ معالج اور اس کے پاس گدھ کے پہنچنے اور اظہار تشکر کے حوالے سے جو وڈیو کلپ جاری ہوئی ہے وہ دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اتنے دنوں کے بعد واپسی پر گدھ کے ساتھ اسکا ایک ساتھی بھی تھا اور ایسا لگ رہا تھا کہ اب وہ معمول کے مطابق زندگی گزار رہا ہے۔ یہ وڈیو اجراءکے بعد سوشل میڈیا پر 12لاکھ سے زیادہ بار دیکھی جاچکی ہے۔