Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریا سے رہا ہونے والا امریکی طالب علم چل بسا

  سیول ...شمالی کوریا میں ڈیڑھ سال قید رہنے کے بعد حال ہی میں رہا کئے جانے وا لا امریکی طالب علم اوٹو وارم بیئر چل بسا۔ شمالی کوریا نے 17 ماہ سے قید امریکی شہری کو اسی ماہ رہا تھا۔ اہلخانہ کے مطابق یونیورسٹی آف ورجینیا کا 22 سالہ طالب علم اوٹو وارم بیئر رہائی کے بعدجب امریکا پہنچا تو وہ کومے میں تھا۔ ڈاکٹروں کے مطابق دوران قید دماغ کو شدید چوٹ لگی تھی لیکن یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس کی نوعیت کیا تھی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالب علم کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شمالی کوریا کو ظالمانہ حکومت قرار دیا ہے۔نیویارک ٹائمز نے امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ اوٹو وارم بیئر کو حراست کے دوران مستقل تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔واضح رہے کہ امریکی طالبعلم کو ہوٹل سے پروپیگنڈا سائن چرانے کی کوشش کے جرم میں 15 سال قید کی سزاسنائی گئی تھی۔ شمالی کوریا کے حکام نے دعوی کیا تھا کہ منشیات کے استعمال کے باعث طالب علم گزشتہ ایک سال سے کومے میں تھا ۔ اسے انسانی ہمددری کی بنیادوں پر رہا کیا گیا ۔

 

شیئر: