Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی ٹیم کے کوچ انیل کمبلے مستعفی

  نئی دہلی ... ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ انیل کمبلے نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انیل کمبلے کا بطور ٹیم کوچ کنٹریکٹ کی مدت ختم ہوگئی ۔اب وہ اس کی تجدید نہیں چاہتے۔واضح رہے کہ کپتان ویراٹ کوہلی اور انیل کمبلے کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ آئی سی سی ایونٹ کے دوران بھی کمبلے اور کوہلی کے درمیان بات چیت ہوتی نظر نہیں آئی۔ کمبلے زیادہ تر کھلاڑیوں کے ساتھ بولنگ پریکٹس میں مصروف رہے۔ مستعفی ہونے کی وجہ کوہلی کے ساتھ ان کے اختلافات کو بتایا جا رہا ہے ۔ انیل کمبلے کے مستعفی ہونے کے بعد ٹنڈولکر، گنگولی اور لکشمن کو نئے کوچ کے انتخاب کا ٹاسک دے دیا گیا ۔

 

شیئر: