Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے اعزاز میں سحری

عجمان ( عمران خان یوسفزئی ) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ یو اے ای زون کے اعزاز میں پیپلز پارٹی عجمان کے صدر راشد بریار کی جانب سے سحری کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر راشد بریار کا کہنا تھا کے پی ایف یو جے یو اےای زون کے قیام کے وقت بہت سے دوستوں کا خیال تھا یہ فورم وقتی ثابت ہو گا پر تمام ممبران اور خصوصا جنرل سیکرٹری مدثر خوشنود کی محنت سے آج فورم اپنا ایک الگ اور نمایاں نام رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا تمام صحافی قابل احترام ہیں جو یہاں دیار غیر میں رہ کر پاکستان کا اچھاتصور پیش کر رہے ہیں۔ تقریب میں پاکستان قونصلیٹ کےمحمد شریف اور شہزاد کے علاوہ پیپلز پارٹی کے اسلم،میاں منیر ہنس ،ذولفقار بسرا ،پی ایف یو جے یو اے ای کے صدر ارشد رانا ،جنرل سیکٹری مدثر خوشنود ،فنانس سیکٹری سجاد خان ،مجلس عاملہ کے سربراہ طارق ندیم چوہدری و ممبران عطیہ مصطفی ،حافظ عبدالروف ،عمر دراز، اعجاز گوندل ،صلاح الدین اور عمران خان نے شرکت کی۔ صدر ارشد رانا نے راشد بریار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحافت معاشرے کا آئینہ ہے اور ہمارے فورم کے تمام ممبران ہمیشہ مثبت پاکستان کو سامنے لانے میں مصرف ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: