پاکستانی اداکاروں فواد خان، ماہرہ خان، ہانیہ عامر اور دیگر فنکاروں کی نئی نیٹ فلکس سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ پر انڈیا میں تنازع کھڑا ہوگیا ہے، جہاں آل انڈیا سِنے ورکرز ایسوسی ایشن (اے آئی سی ڈبلیو اے) نے وزیراعظم نریندر مودی سے اس کی نمائش روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تنظیم نے نیٹ فلکس انڈیا اور دیگر آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارمز پر پاکستانی مواد کی نمائش روکنے کے لیے مستقل قانون سازی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے سخت سزائیں مقرر کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق تنظیم نے منگل 24 نومبر کو وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر مطالبہ کیا کہ پاکستانی سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کو 4 دسمبر کو نیٹ فلکس انڈیا پر ریلیز نہ ہونے دیا جائے۔
مزید پڑھیں
تنظیم نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ہم نے سخت ترین سزاؤں کے ساتھ ایک مضبوط اور مستقل قانون بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے اور نیٹ فلکس انڈیا سمیت تمام او ٹی ٹی پلیٹ فارمز سے اپیل کی ہے کہ وہ کبھی بھی پاکستانی مواد انڈیا میں نشر نہ کریں۔‘
اے آئی سی ڈبلیو اے نے اپنے خط میں 8 مئی 2025 کو انڈیا کی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے کا حوالہ بھی دیا، جس میں سٹریمنگ سروسز کو پاکستانی مواد نشر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
تنظیم کے مطابق پلوامہ حملے کے بعد اس نے پاکستانی فنکاروں کو انڈین فلم انڈسٹری میں کام کرنے سے روکنے کا فیصلہ کیا تھا، جبکہ پہلگام حملے کے بعد انڈین حکومت نے بھی پاکستانی فنکاروں اور مواد پر پابندیاں عائد کی تھیں۔
خط میں تنظیم نے مؤقف اختیار کیا کہ پاکستانی سیریز کی انڈیا میں نمائش مذکورہ ہدایات اور حملوں میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے جذبات کے خلاف ہوگی۔
Terror Gets No Applause. Nation Comes First. The All Indian Cine Workers Association (AICWA) has written to Hon'ble Prime Minister Shri Narendra Modi ji, demanding that the Pakistani series "Bachay Hain Sang Samait Lo" is not released on Netflix in India on 4 December 2026. Pakistan was, is and will remain a terrorist country. Its series, films, songs, podcasts and all other content have no place on Indian screens. We have also demanded a strong, permanent law with the severest penalties, and we appeal to Netflix India and all OTT platforms never to show any Pakistani content in India. Nation Comes First. Always. | #AICWA | #NationComesFirst | #BoycottPakistaniContent | #Netflix |#Pahalgam | #Pulwama | #AllIndianCineWorkersAssociation | #Pakistani | #Pakistan | #PakistanTerroristCountry | | @narendramodi | @PMOIndia | @AmitShah | @HMOIndia | @AshwiniVaishnaw | @MIB_India | @ANI | @PTI_News | @ians_india | @sureshsgupta | @netflix | @NetflixIndia |
— All Indian Cine Workers Association (@aicwaofficial) November 24, 2026











