Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوہلی اور کمبلے میں گالم گلوچ

نئی دہلی۔۔۔۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ انیل کمبلے اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کے درمیان آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل سے صرف 2دن پہلے تلخ کلامی ہوئی۔حتیٰ کہ بات گالم گلوچ تک پہنچ گئی۔ ویراٹ نے انہیں گالیاں بھی دیںاور کمبلے کو بتایا کہ ہمارے کھلاڑی آئندہ مدت کیلئے تمہیں کوچ دیکھنا نہیں چاہتے۔اس پر کمبلے نے کہا کہ ’’بہت ہوگیا‘‘ـ۔واضح رہے کہ کمبلے نے کل کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھاجو نہ صرف ان کے شائقین بلکہ ہر ایک کیلئے بڑا دھچکا تھا۔ انہوں نے یہ فیصلہ انٹر نیٹ پر اختلافات اور لڑائی جھگڑوں کی خبروں کے بعد کیا تھا۔بعد میں کمبلے نے ایک بیان میں کہا کہ مجھے ایک دن پہلے ہی پتہ چلا تھا کہ کوہلی کے تحفظات ہیں۔میں کیپٹن اور کوچ کے درمیان تعلقات کا احترام کرتا ہوں۔اگرچہ بی سی سی آئی نے غلط فہمیاں دور کرنے کی کوشش کیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ ہماری شراکت جاری نہیں رہے گی۔ اسلئے بہتر یہی ہے کہ میں استعفیٰ دوں۔

شیئر: