Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحالی کے بعد ریاض میونسپلٹی نے النہدہ پارک عام لوگوں کے لیے کھول دیا

یہ پارک مجموعی طور پر ایک لاکھ 17 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے (فوٹو: ایس پی اے)
ریاض میونسپلٹی نے بحالی کے کاموں کی تکمیل کے بعد النہدہ پارک کو ایک نئے انداز کے ساتھ رہائشیوں اور سیاحوں کے لیے دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی پریس ایجسنی (ایس پی اے) کے مطابق یہ پارک مجموعی طور پر ایک لاکھ 17 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے، جس میں 42 ہزار 800 مربع میٹر پر سبزہ زار بھی شامل ہے۔
اس پارک میں پیدل چلنے والوں کا راستہ، دو ہزار مربع میٹر کا سائیکل ٹریک، 1800 مربع میٹر میں بچوں کے کھیلنے کی جگہ، تمام سہولیات سے آراستہ کھیل کا میدان اور کیفے کے لیے مخصوص حصے شامل ہیں۔ یہ تمام سہولیات مل کر ایک ایسا بہترین عوامی ماحول فراہم کرتی ہیں جو زیادہ متحرک اور پرکشش شہری زندگی کو فروغ دیتا ہے۔
اس پارک کا افتتاح ریاض میونسپلٹی کی شہروں کو انسان دوست بنانے، معیارِ زندگی کو بہتر بنانے اور عوامی سہولیات کو شہریوں کے قریب تر لانے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔
یہ میونسپلٹی کے ایک خوشحال اور پائیدار ریاض کے وژن کے ساتھ ساتھ سعودی وژن 2030 کے اہداف کا بھی احاطہ کرتا ہے۔

شیئر: