Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فالکن میلہ شروع، ایک لاکھ 70 ہزار ریال میں دو باز فروخت

میلے کے پہلے دن دو باز ایک لاکھ 70 ہزار ریال میں فروخت ہوئے۔ فوٹو: سبق ویب سائٹ
ریاض کے فالکن کلب میں سالانہ میلہ شروع ہو گیا ہے جس میں 16 مختلف ممالک کے تاجر اور باز پالنے والے شریک ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فالکن میلہ 24 اگست تک جاری رہے گا جس میں بازوں کی نیلامی کے علاوہ دیگر کئی سرگرمیاں بھی ہوں گی۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’میلے کے پہلے دن ایک لاکھ 70 ہزار ریال میں دو باز فروخت ہوئے ہیں۔‘
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’نیلامی کے ذریعہ فروخت کئے جانے والے بازوں کے خریداروں کو ملکیت کے سرٹیفیکیٹ کے علاوہ باز کے متعلق تمام دستاویزات دیئے جائیں گے۔‘

شیئر: