جدہ: جاپانی آرٹ میوزیم میں 52 ہزار سے زیادہ وزیٹرز
جدہ: جاپانی آرٹ میوزیم میں 52 ہزار سے زیادہ وزیٹرز
پیر 12 اگست 2024 18:19
میوزیم کے ٹکٹ 15 اگست فروخت ہو چکے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
جدہ میں ٹیم لیب بارڈرلیس میوزیم جو سعودی وزارت ثقافت اور جاپانی آرٹ کلیکٹو ٹیم لیب کا اشتراک ہے نے 10 جون سے اب تک 52 ہزار 500 وزیٹرز کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے اور اس کے ٹکٹ 15 اگست فروخت ہو چکے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق میوزیم اختراعی بین الاقوامی آرٹ اور ثقافتی اظہار کے ساتھ مملکت کے ورثے کے تحفظ کے لیے وزارت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
جدہ تاریخی ڈسٹرکٹ پروگرام کےڈائریکٹر جنرل عبداالعزیز بن ابراہیم العیسی نے اس اشتراک کی اہمیت پر زور دیا۔
میوزیم کے جدید لائٹنگ ڈیزائن سے ایک محسور کن ماحول پیدا ہوتا ہے(فوٹو: ایس پی اے)
ان کا کہنا تھا’ وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان کی مدد سے میوزیم اس خطے کو عالمی سیاحتی مقام کے طور پر مضبوط بنانے میں مدد کرتا ہے‘۔
ٹیم لیس بارڈر لیس میوزیم جس میں دس ہزار مربع میٹر پر 80 سے انٹرایکٹو ڈیجیٹل آرٹ ہیں۔ اس کے سیکشن میں بارڈر لیس ورلڈ، ہلکے مجسمے، ایتھلیٹکس فاریسٹ، فیوچر پارک، فارسٹ آف لیمپس، ای این ٹی ہاوس اور سکیچ فیکٹری شامل ہیں۔
میوزیم کے جدید لائٹنگ ڈیزائن سے ایک محسور کن ماحول پیدا ہوتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق میوزیم کے لیے جدہ کے تاریخی ڈسٹرکٹ کا انتخاب سعودی وژن 2030 کے ععین مطابق ہے۔