سعودی عرب میں سینما ٹکٹوں کی فروخت 85 لاکھ ریال تک پہنچ گئی
پہلی ششماہی میں 421 ملین ریال سے زائد آمدنی ریکارڈ کی گئی۔ (فوٹو: العربیہ)
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے کہا ہے کہ مملکت میں سینما ٹکٹوں کی فروخت تقریباً 85 لاکھ ریال تک پہنچ گئی ہے۔
رواں برس کی پہلی ششماہی میں فلم شعبے میں421 ملین ریال سے زائد آمدنی ریکارڈ کی گئی۔
العربیہ نیٹ کے مطابق وزیر ثقافت نے کہ سعودی عرب کی دو فلموں نے ریکارڈ بزنس کیا جس کی وجہ سے انہیں ہٹ ہونے والی تین فلموں میں شامل کیا گیا۔
سعودی فلم اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ’سینما ٹکٹوں کی ریکارڈ فروخت ہوئی۔ 228.7 ہزار ٹکٹوں کی فروخت سے 10.9 ملین ریال آمدنی ہوئی جبکہ فلم ’مائی ایکس وائف‘ دوسرے ہفتے بھی سرفہرست رہی۔‘
’ستمبر کے پہلے ہفتے میں اس فلم کے 31 ہزار سے زائد کے ٹکٹ فروخت ہوئے جس سے حاصل ہونے والی آمدنی 1.6 ملین ریال رہی۔‘
واضح رہے کہ سعودی عرب میں سینما کے شعبے میں انتہائی تیز رفتاری سے ترقی ہوئی ہے جبکہ سعودی فلمیں بھی مارکیٹ کافی مقبول ہو رہی ہیں۔