سعودی عرب میں گلاب کی پیداوار بڑھانے کےلیے نئی حکمت عملی تیار
مقامی گلاب کی کاشت سے زرعی شعبے کو بھی استحکام ملے گا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت ماحولیات، زراعت و پانی کا کہنا ہے ’مملکت میں گلاب کی کاشت کو مزید فروغ دینے کےلیے قومی صنعت کا درجہ دیا جائے گا‘۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق گلاب کی کاشت اور اس سے تیار کی جانے والی مختلف مصنوعات کی طلب کو دیکھتے ہوئے اس شعبے کو مزید وسعت دی جائے گی۔
گلاب کی کاشت سے منسلک مزارعین کو بھی مختلف مراعات دی جائی گی تاکہ مقامی سطح پر اس صنعت کو مزید فروغ ملے اور روزگار کے نئے مواقع بھی میسرآئیں۔
وزارت کا کہنا تھا ’ گلاب کی مقامی سطح پر بڑی مقدار میں کاشت سے اسے بیرون ملک سے لانے والے اخراجات میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔
علاوہ ازیں مقامی گلاب کی کاشت سے زرعی شعبے کو بھی استحکام ملے گا۔
گلاب کی کاشت کو فروغ دینے سے اسے خلیجی ممالک اور مشرقی وسطی میں بھی ایکسپورٹ کرنے کے مواقع میسرآئیں گے جس سے مملکت کی صنعت بھی ترقی کرے گی۔