Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرفتار مسلمانوں پر سے غداری کا مقدمہ واپس

بھوپال۔۔۔۔۔مدھیہ پردیش کے حکام نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے جیتنے پر پاکستان نواز نعرے لگانے کے الزام میں جن 15مسلمانوں کو گرفتار کیا تھا ان کے خلاف غداری کا مقدمہ واپس لے لیا گیا ہے۔سینیئرحکام کی ہدایت پر یہ قدام اٹھایا گیا۔ اب گرفتار شدگان کے خلاف فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے پر مقدمہ چلایا جائے گا۔واضح رہے کہ ایک دیہاتی کی شکایت پر مقدمہ قائم کیا گیا تھا۔اس نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ ان لوگوں نے مہد گاؤں میں پاکستان کے جیتنے پر خیر مقدمی نعرے لگائے اور آتشبازی چھوڑی۔دریں اثناء مہاراشٹرسرحد کے قریب واقع ایک گاؤں سے بھی اسی قسم کی اطلاعات ملی تھیں۔

شیئر: