ویتنام کے صدر فیوچر سمٹ میں شرکت کے لیے ریاض پہنچ گئے
منگل 29 اکتوبر 2024 15:00
’ریاض ایئرپورٹ پر نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبد العزیز نے استقبال کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ویتنام کے صدر فام منگ چنگ فیوچر انویسٹمنٹ سمٹ میں شرکت کے لیے ریاض پہنچ گئے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبد العزیز نے استقبال کیا ہے۔
استقبال کرنے والوں میں ویٹنام میں سعودی سفیر محمد اسماعیل دہلوی، ریاض میں ویٹنام کے سفیر دانگ سوان اور ایوان شاہی کے نمائندے فہد الصہیل بھی شامل تھے۔