Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

WAFF چیمپئن شپ : سعودی انڈر-20 خواتین فٹبال ٹیم کا اہم سنگ میل

چیمپئن شپ میں فلسطین، اردن، لبنان اور شام کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ فوٹو ایس اے ایف ایف
سعودی خواتین کی انڈر 20 قومی ٹیم اردن کے شہر عقبہ میں ویسٹ ایشین فٹ بال فیڈریشن(WAFF)  چیمپئن شپ کے لیے تیار ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کی انڈر 20 خواتین فٹبال ٹیم کا تاریخی آغاز فلسطین کے خلاف پہلے میچ  سے ہو گا ، یہ میچ جمعرات کی رات کھیلا جائے گا۔
ویسٹ ایشین فٹ بال فیڈریشن(WAFF)  چیمپئن شپ میں سعودی عرب ، فلسطین، اردن، لبنان اور شام کی انڈر 20 خواتین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
سعودی ٹیم کی اسکاٹش ہیڈ کوچ پالین ہیمل کی قیادت میں سعودی خواتین فٹبال کے لیے یہ ٹورنامنٹ ایک اہم سنگ میل ہے۔
دسمبر 2023 میں ٹیم کی تشکیل کے بعد پہلا مقابلہ کر رہی ہے۔ اس ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیے جدہ میں اکتوبرمیں لگائے گئے کیمپ کے بعد خواتین کی قومی ٹیم کے ابتدائی سال کے پروگرام کا حصہ ہے۔
ویسٹ ایشین فٹ بال فیڈریشن کے اس ٹورنامنٹ کے ذریعے کوچ پالین ہیمل کی نگرانی میں سعودی خواتین ٹیم کو 2026 میں ہونے والے ایشین فٹبال کنفیڈریشن انڈر 20 ویمنز ایشین کپ کے کوالیفکیشن میچز کی تیاری کا موقع ملے گا۔
سعودی فٹبال فیڈریشن میں خواتین فٹبال کی سربراہ عالیہ الرشید کا کہنا ہے ’ہمیں اپنی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد ہے اور یہ ٹورنامنٹ کھلاڑیوں کے لیے مسابقتی تجربہ حاصل کرنے اور خواتین کی فٹبال صلاحیتیں نکھارنے کا سنہری موقع ہے۔

ٹورنامنٹ فٹبال میں سعودی خواتین کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔فوٹو ایس اے ایف ایف

عالیہ الرشید نے مزید کہا ’ سعودی خواتین کی فٹبال ٹیم کی تشکیل کے بعد سے اب تک کی کارکردگی بہترین ہے اور ہمیں امید ہے کہ انڈر 20 ٹیم اپنی شاندار کارکردگی دکھائے گی۔
یہ ٹورنامنٹ سعودی خواتین کی فٹبال میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت کا اہم سنگ میل ہے۔

قومی سکول لیگ میں 70 ہزار سے زائد لڑکیاں حصہ لے رہی ہیں۔ فوٹو ایس اے ایف ایف

پہلی پروفیشنل فٹبال لیگ کے آغاز کے بعد 70 ہزار سے زائد لڑکیاں قومی سکول لیگ میں بھی حصہ لے رہی ہیں جو خواتین فٹبال کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔
 

شیئر: