Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں مکہ مکرمہ شاہراہ میں مرمت کا کام

’مرمت کے کام کا آغاز آج ہفتے سے ہوگا اور یہ 7 مارچ 2025 تک جاری رہے گا‘ ( فوٹو: ایکس)
ریاض میونسپلٹی نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ شاہراہ کی سروس روڈ میں اصلاح و مرمت کا کام شروع کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’دونوں طرف سے مجموعی طور پر 13 ہزار میٹر لمبائی میں کام کیا جائے گا‘۔
’مرمت کے کام کا آغاز آج ہفتے سے ہوگا اور یہ 7 مارچ 2025 تک جاری رہے گا‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’سروس روڈ کی نئی کارپٹنگ کے علاوہ جمالیاتی مناظر کا بھی اہتمام کیا جائے گا‘۔

شیئر: