Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نوجوان ڈینٹسٹ جو فن پارے تخلیق کر رہے ہیں

ڈینٹسٹ محمد الرمیخان کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن سے خطاطی کا شوق تھا (فوٹو: اخبار24)
ریاض کے ’مسک فن ویک‘ میں پیشے کے اعتبار سے ماہر دندان ساز سعودی نوجوان کے فن پارے شائقین کی نگاہوں کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
اخبار 24 سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان سعودی ڈینٹسٹ محمد الرمیخان نے عربی رسم الخط سے اپنے دلچسپی کی کہانی بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ’بچپن سے خطاطی کا شوق تھا جو وقت کے ساتھ ساتھ پروان چڑھتا گیا، رفتہ رفتہ خطاطی کے ساتھ ساتھ فن پاروں کی تخلیق بھی شروع کی۔‘
محمد الرمیخان کا مزید کہنا تھا کہ ’خطاطی کے بعد جب فن پاروں کی تخلیق میں بھی مہارت حاصل کر لی تو سوچا کیوں نہ ان فن پاروں کو تحریری شکل میں لاؤں انہیں محض بورڈز پر ہی نہیں بلکہ ملبوسات پر بھی کندہ کروں تاکہ انہیں ساکن سے متحرک بنایا جا سکے۔‘
انہوں نے ملبوسات پر جس نوعیت کی عبارتوں کا انتخاب کیا وہ انسانی احساسات کو اجاگر کرتے اور فلاح و بہبود کی ترغیب دیتے ہیں۔

شیئر: