Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کا مراکش کے فرمانروا سے ٹیلی فون پر رابطہ

خیریت دریافت کی، صحت اور تندرستی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعے کو مراکش کے فرمانروا شاہ محمد ششم سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان نے نے مراکش کے فرمانروا سے ان کی خیریت دریافت کی۔ ان کی اچھی صحت اور تندرستی کی خواہش کا اظہار کیا۔
شاہ محمد ششم نے سعودی ولی عہد کے برادرانہ جذبات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
قبل ازیں سعودی قیادت نے مراکش کے شاہ محمد ششم کو بائیں کندھے کی کامیاب سرجری پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے تھے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق مراکش کے فرمانروا نے ورزش کے دوران گرنے کے بعد کندھے کی سرجری کرائی تھی۔

شیئر: