Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

او آئی سی اور رابطہ کی جنین پر اسرائیلی حملے کی مذمت

عالمی قوانین کے تحت ان جرائم کا محاسبہ کیا جائے۔ (فوٹو سبق)
رابطہ عالم اسلامی اور او آئی سی نے مغربی کنارے خاص کر جینن شہر اور اس سے ملحقہ کیمپ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم ’او آئی سی‘ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’فلسطین کے مغربی کنارے کے جنین شہر پر اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے کیے جانے والے حملوں میں درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوئے‘۔
دوسری جانب رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے بھی مغربی کنارے کی شہری آبادی اور کیمپ پر اسرائیلی قابض افواج کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی  براداری سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی قوانین کے تحت ان جرائم کا محاسبہ کیا جائے جو فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیل کی جانب سے کیے جارہے ہیں۔

 

 

شیئر: