Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں منشیات سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام، 13 لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیاں ضبط

منشیات ایئرکنڈیشننگ ڈیوائسز کے کنسائنمنٹ میں چھپائی گئی تھی (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی زکوۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے متحدہ عرب امارات سے متصل البطحا پورٹ پر منشیات سمگل کرنے کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
ایس پی ے کے مطابق اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا’ منشیات ایئرکنڈیشننگ ڈیوائسز کے کنسائنمنٹ میں چھپائی گئی تھی۔ جانچ کے دوران 13 لاکھ 64 ہزار کیپٹاگون گولیاں ضبط کی گئی ہیں۔‘
اتھارٹی نے کہا’ معاشرے کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے، سمگلنگ کی کوششوں کو روکنے کےلیے درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو سخت کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔‘
بیان میں شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا گیا کہ’ وہ معاشرے اور قومی معیشت کے تحفظ کے لیے سمگلنگ کی روک تھام کےلیے اپنا کردار ادا کریں۔‘

 

شیئر: