Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے برازیل اور پولینڈ کے وزرائے خارجہ کا رابطہ

خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو برازیل کے ہم منصب مورو ویرا نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پولینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ رادوسلو سکورسکی نے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں خطے کی صورتحال، علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی و استحکام پر اس کے اثرات کے ساتھ اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بات کی گئی۔

شیئر: