Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹر مہا جفالی اولمپک کمیٹی کی دوبارہ صدر مقرر

’2020-2024 کی اولمپک مدت کے دوران انہوں نے فیڈریشن کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے‘ ( فوٹو:سبق)
سعودی اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی نے ڈاکٹر مہا بنت احمد الجفالی کو سعودی سپیشل اولمپکس فیڈریشن کی صدر کے طور پر دوسری انتخابی مدت کے لیے مقرر کرنے کی منظوری دے دی جو 2024 سے 2028 تک جاری رہے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر مہاالجفالی نے 2020-2024 کی اولمپک مدت کے دوران فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ساتھ مل کر قومی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر فیڈریشن کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ڈاکٹر مہا الجفالی نے سعودی اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی کےسربراہ اعلی شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل بن عبدالعزیز اور جنرل اسمبلی کے اراکین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے 2028 تک سعودی اسپیشل اولمپکس فیڈریشن کی صدارت میں توسیع دی ہے۔
 

شیئر: