Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا سمیت 5 سعودی شہر سمارٹ سٹیز انڈیکس 2025 میں شامل

’سمارٹ سٹیز انڈیکس میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، جدہ اور الخبر پہلے سے ہی شامل ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
العلا عالمی سطح پر جاری کردہ سمارٹ سٹیز انڈیکس 2025 میں شامل ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بین الاقوامی ادارہ برائے انتظامی ترقی ’IMD‘ نے 5 دیگر سعودی شہروں کے ساتھ جو پہلے ہی اس انڈیکس کا حصہ ہیں العلا کو بھی اب شامل کیا ہے۔
سمارٹ سٹیز انڈیکس میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، جدہ اور الخبر بھی شامل ہیں۔
یہ پیشرفت سعودی وژن 2030 کی کامیاب حکمت عملیوں کی عکاسی کرتی ہے جو شہروں کو سمارٹ سٹیز میں تبدیل کرنے کے لیے مرتب کی گئی ہیں۔
 اس عمل کی قیادت سعودی ادارہ برائے ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت ’سدايا‘ کر رہا ہے جو متعدد سرکاری اداروں کے ساتھ شراکت میں ایسے جدید منصوبوں پر کام کر رہا ہے جن کا مقصد اعلیٰ معیارِ زندگی فراہم کرنے والے سمارٹ شہر تعمیر کرنا ہے۔
العلا کی اس سال پہلی مرتبہ سمارٹ سٹیز انڈیکس میں شمولیت اُن بلند اہداف منصوبوں کا نتیجہ ہے جو سعودی عرب اس شہر کوتاریخی، ثقافتی اور سیاحتی سمارٹ منزل کے طور پر ترقی دینے کے لیے نافذ کر رہا ہے۔

شیئر: