Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل انٹلیکچوئل پراپرٹی انڈیکس 2025، سعودی عرب کی نمایاں پیش رفت

مملکت کے مجموعی سکور میں 17.55 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب نے امریکی چیمبر آف کامرس کے تحت انٹرنیشنل انٹلیکچوئل پراپرٹی انڈیکس 2025 کے 13 ویں ایڈیشن میں نمایاں پیشرفت ریکارڈ کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی عرب کے مجموعی سکور میں 17.55 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں شامل 55 عالمی معیشتوں میں بہترین درجہ بندی والے ممالک میں سے ایک ہے۔
 انٹلیکچوئل پراپرٹی کے لیے قانون سازی اور ریگولیٹری فریم ورک میں بہتری کے سلسلے کی نگرانی کی گئی ہے۔
خاص کر ڈیزائن کے تحفظ کی مدت کو 15 سال تک بڑھایاگیا، آئی پی کے معاملات کےلیے خصوصی پراسیکیوشن آفس قائم ہے۔ کاپی رائٹ اور ٹریڈ مارک کے الیکٹرانک نفاذ کا دائرہ وسیع کیا گیا۔
مجموعی طور پر مملکت کی آئی پی انڈیکس درجہ بندی 2019 میں 36.6 فیصد سے بڑھ کر 2025 میں 53.7 فیصد ہوگئی ہے جو محض 6 برسوں میں 40 فیصد سے زیادہ کی مجموعی بہتری ہے۔
یہ کارکردگی انوویشن کو فروغ دینے اور ایک مضبوط انٹلیکچوئل پراپرٹی ایکو سسٹم کی تعمیر کے لیے بڑھتے ہوئے عزم کی عکاس ہے۔

 

شیئر: