فلم اسعاف (ایمبولینس) کے ایک سیکوئل پر پہلے ہی کام شروع ہو چکا ہے۔ نئی کامیڈی فلم میں سعودی اداکار اور کامی ڈین ابراہیم الحجاج کام کر رہے ہیں جبکہ اس کے ہدایتکار برطانوی فلم ساز کالن ٹیگ ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق فلم کا پریمیئر منگل کو ہوا ہے۔ یہ آئی لیکس پر ریلیز ہونے والی پہلی عربی زبان کی فلم ہے۔

یہ کہانی دو سعودی پیرامیڈیکس کے گرد گھومتی ہے جنہیں ایک بریف کیس ملتا ہے جس میں دو ملین سعودی ریال موجود ہوتے ہیں اور وہ اغوا کے ایک خطرناک منصوبے میں پھنس جاتے ہیں۔
فلم کی کہانی البرٹو نے لکھی ہے اور اسے ابراہیم الحجاج کے ہاؤس آف کامیڈی، سعودی پروڈیوسر طلال العنزی کی بلیک لائیٹ آپریشنز اور سابق ایم بی سی سٹوڈیوز کے چیف پیٹر سمتھ نے سعودی میڈیا کمپنی کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے۔
یہ فلم ابراہیم الحجاج کی ’ستار‘ کے بعد پہلی بڑی ریلیز ہے جس نے 30 ملین ڈالر سے زیادہ کا منافع کمایا تھا۔