Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایجنسی کے تحت اردن کے زعتری کیمپ میں ہزاروں افراد کا علاج

جنرل میڈیسن کلینک میں دو ہزار657 مریضوں کا علاج کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
اردن میں شامی پناہ گزینوں کے کیمپ زعتری میں ہزاروں افراد کو مارچ کے مہینے میں علاج معالجے کی سہولت فراہم کی گئی۔
عرب نیوز کے مطابق پناہ گزینوں کے اس کیمپ میں’کے ایس ریلیف‘ سے منسلک طبی عملے نے آٹھ ہزار 428 افراد کا معائنہ کیا جبکہ جنرل میڈیسن کلینک میں دو ہزار657 مریضوں کا علاج کیا گیا۔
انٹرنل میڈیسن کلینک میں 454 مریضوں کو جو ذیابیطس، بلڈ پریشر اور دمے جیسے امراض کا شکار تھے، علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔
پیڈیاٹرک کلینک میں 668 بچے لائے گئے جبکہ ڈینٹل کلینک میں 542 مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔
اس کے علاوہ گائنکالوجی کے دو کلینک قائم کیے گئے جہاں 649 خواتین کا معائنہ کیا گیا۔ ساتھ ساتھ کان، ناک اور گلے کے کلینک میں 210 مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔
آنکھوں کے معائنے کے لیے قائم کلینک میں 242 مریض آئے اور کارڈیالوجی کلینک نے 64 مریضوں کو طبی امداد فراہم کی۔
 ریڈیالوجی کلینک میں 123 مریض لائے گئے اور جِلدی امراض سے متعلق 133 مریضوں کا علاج کیا گیا۔
ری ہیبیلیٹیشن میڈیسن کلینک میں 106 مریض لائے گئے۔
مارچ کے مہینے میں 814 مریضوں کے لیے سات ہزار 204 لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے جبکہ امرض کی تشخیص کے سلسلے میں627 مریضوں کے لیے 701 تصویری تشخیص کا طریقۂ کار کو اختیار کیا گیا جس میں ایکسرے اور الٹرا ساؤنڈ بھی شامل ہیں۔
ویکسینیشن کلنک میں487 افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔
کیمپ میں افراد اور گروپوں کی طبی تعلیم کے 241 سیشنز کا انتظام کیا گیا جبکہ فزیکل تھیریپی کے 411 سیشنز ہوئے۔  فارمیسی نے پانچ ہزار 212 نسخہ جات کے لیے دوائیں فراہم کیں۔

 

شیئر: