Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے بیشتر علاقے جمعے سے منگل تک بارش کی زد میں

نجران ریجن میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش کا امکان ہے۔(فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب میں موسمییات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ مملکت کے بیشترعلاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔‘
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ’ بارش کا سلسلہ جمعے سے شروع ہوکر آئندہ  ہفتے منگل تک جاری رہے گا۔‘
قومی مرکز نے نجران ریجن میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
 جازان، عسیر، الباحہ، مکہ مکرمہ، مدنیہ، حائل، قصیم، الشرقیہ اور ریاض ریجن کے علاقوں میں درمیانے درجے سے لے کر شدید بارش کی توقع ہے۔

 

شیئر: