Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان اور ولی عہد کو امیرقطر کی جانب سے دعوت نامے موصول

سعودی وزیر خارجہ سے کویتی سفیر نے ملاقات میں دعوت نامہ حوالے کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے فرما نروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزدہ محمد بن سلمان کو امیرقطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی جانب سے دو دعوت نامہ موصول ہوئے ہیں۔
دعوت نامے ورلڈ سمٹ فار سوشل ڈیولپمنٹ میں شرکت کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ سمٹ کا دوسرا ایڈیشن 4 سے 6 نومبر 2025 کو دوحہ میں ہوگا۔
ایس پی اے کے مطابق وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں مملکت میں قطر کے سفیر بندر بن محمد العطیہ نے ملاقات کی اور دعوت نامے حوالے کیے۔
ملاقات میں وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر عبدالرحمن الرسی بھی موجود تھے۔

 

شیئر: