سعودی عرب، ’ایئربس ہیلی کاپٹرز‘ کے ساتھ مشترکہ طور پر مینیوفیکچرنگ کے مواقع کے امکانات کا تفصیلی جائزہ لے رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ جائزہ سعودی عرب کی ان وسیع کوششوں کا حصہ ہے کہ ہوا بازی کی جدید ترین ٹیکنالوجی کو مقامی طور پر تیار کر کہ ملکی صنعت کو مضبوط بنایا جائے۔
یہ بات چیت فرانس میں ایئربس ہیلی کاپٹرز‘ کے صدر دفتر میں ’انڈسٹریل ڈے‘ کی تقریب کے دوران ہوئی جس میں سعودی وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر الخریف، کمپنی کے اعلیٰ اہلکار اور سعودی ایوی ایشن سپلائرز کے علاوہ ایئر بس کے عالمی نیٹ ورک کے پارٹنر بھی شریک تھے۔
مزید پڑھیں
-
مملکت کا سپرسونک طیارہ سازی میں سرمایہ کاری کا منصوبہNode ID: 810896
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں سعودی وزیر نے کہا کہ اس ایونٹ نے ٹیکنالوجی کو مقامی بنانے، بین الاقوامی شراکت داری کو مضبوط بنانےاور ایوی ایشن انڈسٹری کا اہک اہم مرکز بننے کے لیے مملکت کے اثاثوں اور معدنی وسائل کو استعمال سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔
فرانس میں ہونے والی بات چیت میں سعودی وفد نے ’ایئربس ہیلی کاپٹرز‘ کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر برونو ایون سے بھی ملاقات کی۔
جہاز سازی کی پیداوار میں استعمال ہونے والی کمپنی کی جدید ٹیکنالوجی، ہیلی کاپٹروں اور اس سے متعلقہ دیگر شعبوں میں مشترکہ مینوفیکچرنگ اور سرمایہ کاری کے ممکنہ سیکٹروں کا بھی جائزہ لیا۔
سعودی وزیر نے مملکت میں سعودی ترقی کے منصوبوں میں ایوی ایشن انڈسٹری کی سٹریٹیجک اہمیت پر زور دیا۔ صلاحتیوں اور جدید ٹیکنالوجی کو مقامی سطح پر لانے کے لیے اہم ترین شعبہ قرار دیا۔
انھوں نے کہا کہ سعودی عرب دنیا میں مسابقت کے تحت مصنوعات کی بنیاد ڈالنے پر بھرپور توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔
سعودی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا مملکت صنعتی ترقی کے لیے مضبوط بنیادی چیزوں کی پیشکش کر رہی ہے جن میں معدنی اور توانائی کے وسائل، ہنر مند کارکن اور سرمایہ کاری کے لیے بزنس دوست ماحول ہونا شامل ہے۔
’ہماری حکمتِ عملی میں مقامی طور پر ہیلی کاپٹر، فضا میں اڑنے والی خود کار گاڑیاں، بہتر دیکھ بھال، تعمیر اور تفصیلی معائنے کے لیے خدمات کی فراہمی ہے۔‘
ان تمام صلاحیتوں کی مارکیٹ ویلیو کے دس ارب ڈالر سے بھی زیادہ بڑھ جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔
2035 تک ایوی ایشن سیکٹر کی مجموعی ملکی پیداور، 88 بلین ڈالر تک پہنچ جانے کی توقع ہے جس سے ملازمتوں کے تین لاکھ 77 ہزار مواقع پیدا ہوں گے۔
فرانس میں ہونے والی میٹنگ میں ایئر بس کے سینیئر اہلکاروں نے اپنی کمپنی کی پیداواری صلاحیت کے بارے میں بتایا اور سعودی عرب کے ساتھ ہوابازی کے لیے استعمال ہونے والے پرزوں کو جوڑنے، ان کی مرمت، دیکھ بھال اور ہیلی کاپٹر کے پروں کو چلانے والی مشین کی ٹیکنالوجی میں گہرے روابط میں دلچسپی ظاہر کی۔
بات چیت کے دوران سعودی عرب کا ہوا بازی کے لیے علاقائی مرکز بننے کی غرض سے ٹیکنالوجی کی منتقلی اور صنعتی تربیت کے مواقعوں پر بھی غور کیا گیا۔