Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج سیزن کے دوران عازمین کو صحت خدمات کی فراہمی کےلیے اقدامات

ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے بھی  تیاریاں مکمل کرلیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی پبلک ہیلتھ اتھارٹی ’وقایہ‘ نے عازمین حج کو امور صحت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے جامع منصوبے پرعمل درآمد شروع کردیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اتھارٹی کی جانب سے عازمین کی مملکت آمد سے قبل اور بعد میں رہنما ضوابط پر مشتمل معلوماتی پیغامات جاری کیے تاکہ ان پرعمل کرتے ہوئے صحت اصولوں کے مطابق اپنا خیال رکھیں۔
وقایہ کی جانب سے نہ صرف عازمین بلکہ حج خدمات فراہم کرنے والوں اور حج اداروں کےلیے بھی رہنمائے صحت ضوابط کا اجرا کیا ہے۔
حج سیزن میں صحت اداروں سے منسلک اہلکاروں کے لیے بھی خصوصی طورپرتربیتی کورسز کا بھی اہتمام کیا ہے تاکہ وہ عازمین کی بہتر طریقے سے خدمت انجام دے سکیں۔
اتھارٹی نے صحت کے حوالے سے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے بھی  تیاریاں مکمل کرلیں جن میں ضرورت کے وقت متعلقہ اداروں کے تعاون و اشتراک سے  فوری طورایکشن  لیا جائے گا۔
متعدد امراض کے حوالے سے فوری مداخلت کے لیے بھی مخصوص یونٹس کو تیار کیا گیا ہے جو مشاعر مقدسہ میں بھی موجود ہوں گے۔

 

شیئر: