Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی امدادی ایجنسی کے تحت سوڈان میں 1500 فوڈ باسکٹس تقسیم

یہ فوڈ سکیورٹی منصوبے کے تیسرے مرحلے کا حصہ تھا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ادارے کے ایس ریلیف نے حال ہی میں سوڈان کی ریاست شمالی کردفان کے ام روابہ میں 1500 فوڈ باسکٹس تقسیم کیں، جن سے 2820 افراد مستفید ہوئے۔
خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق یہ اقدام ملک میں فوڈ سکیورٹی منصوبے کے تیسرے مرحلے کا حصہ تھا۔
احمد ابو الواحد جو ام روابہ میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہیں، نے کے ایس ریلیف کی کوششوں کے لیے مقامی انتظامیہ کی مکمل سپورٹ کا اعادہ کیا۔
کمشنر برائے انسانی امداد محمد البدری نے سعودی عرب کی جانب سے سوڈانی عوام کی مدد کو سراہا اور اس بات کی تصدیق کی کہ کمیشن انسانی امداد کے ترسیل کو آسان بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
یہ اقدام دنیا بھر میں ضرورت مند افراد اور ممالک کی مدد کے لیے کے ایس ریلیف کے ذریعے مملکت کے جاری عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

 

شیئر: