Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی ایئرپورٹ پر مسافر کے قبضے سے 5 ملین درھم کی کوکین برآمد

مشکوک مسافر کو جدید ترین سکینرز سے گزارا گیا تو منشیات کا پتہ چلا۔ (فوٹو الامارات الیوم)
ابوظبی کے زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حکام نے منشیات سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنائی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق وفاقی اتھارٹی برائے شناخت و شہریت، کسٹمز اور بارڈرز سکیورٹی کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے ایک مسافر سے کوکین کے 89 کیپسول برآمد کیے جن کا مجموعی وزن تقریبا 1198 گرام اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمت 5 ملین درھم ہے۔
کسٹم انسپکشن حکام کو جنوبی امریکی ملک سے آنے والے ایک مسافر پر شک ہوا، جدید سکیننگ ڈیوائسز کے ذریعے معائنہ کیا گیا تو جسم میں غیرمعمولی اشیا کی موجودگی کے آثار ظاہر ہوئے۔
مسافر کو متعلقہ حکام کے حوالے کیا گیا جنہوں نے پیٹ میں چھپائے گئے 89 کیپسول برآمد کیے۔
اتھارٹی نے کسٹم انسپکشن حکام کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیے۔
اتھارٹی نے منشیات کے خطرات سے معاشرے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

 

شیئر: