حج سیکیورٹی فورسز نے ’مکہ پرمٹ‘ کے بغیر 22 افراد کو غیرقانونی طورپر مکہ لے جانے کی کوشش کرنے والے مصری کو گرفتار کرلیا۔
مزید پڑھیں
-
امن عامہ کا انتباہ: 23 اپریل سے ’مکہ پرمٹ‘ لازمی قرار
Node ID: 888543
سعودی خبررساں ادارے’ ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے مملکت کے مختلف شہروں میں مقیم غیرملکیوں کو سختی سے ہدایت کی تھی کہ کوئی بھی پرمٹ کے بغیرمکہ مکرمہ جانے کی کوشش نہ کرے۔
سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم 22 افراد کو بس کے ذریعے مکہ مکرمہ لے جانے کی کوشش کررہا تھا۔ تمام افراد کے پاس حج پرمٹ نہیں تھا جس کی وجہ سے انہی بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
مرکزی ملزم جو ان افراد کو پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ لے جانے کی کوشش کررہا تھا کہ خلاف مقدمہ درج کرکے اسے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا جہاں اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
واضح رہے پرمٹ کے بغیر حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ جانا قانون شکنی ہے جس پر قید اور جرمانہ کی سزا مقرر ہے۔ ایسے افراد جو پرمٹ کے بغیر کسی کو مکہ مکرمہ لے جاتے ہیں اس پر 20 ہزار ریال فی فرد جرمانہ مقرر ہے۔

مکہ مکرمہ کی حدود سے قبل تمام سمتوں سے آنے والی شاہراہوں پر چیک پوسٹیں حج سیزن کے آغاز سے ہی فعال کردی جاتی ہیں جہاں اہلکار 24 گھنٹے کی بنیاد پر تعینات ہوتے ہیں جو پرمٹ کے بغیر کسی کو مکہ مکرمہ جانے نہیں دیتے۔