Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فریش ہاؤس اِن ریاض: اُن لوگوں کے لیے جو صحت کے ساتھ ذائقہ بھی چاہتے ہیں

مینیو میں آپ کو ضرورت کی تقریباً سبھی چیزیں مل جائیں گی (فوٹو: عرب نیوز)
ریاض شہر میں واقع فریش ہاؤس میں کھانے کی ہر چیز ملے گی اور ان کے لیے بھی بہت کچھ ہے جنہیں ہر وقت صحت کی پڑی ہوتی ہے اور ساتھ ساتھ ان کے لیے ذائقہ، کھانے کی اچھی چیزیں اوران کا جلدی سے مل جانا بھی اہم ہوتا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق فریش ہاؤس کے مینیو میں آپ کو ضرورت کی تقریباً سبھی چیزیں مل جائیں گی بھلے دن کا کوئی بھی وقت ہو۔ اس میں چلتے چلتے کھانے کی چیزیں، سلاد، سینڈوچ، جو سے بنی ہوئی غذا، ہلکے پھلکے ناشتے کے لیے دہی اور میٹھا بھی۔
بحیرۂ روم کے علاقے سے جنم لےکر دنیا بھر میں پھیل جانے والا چکن باؤل بھی فریش ہاؤس میں ملے گا جو آپ کو بہت پسند آئے گا۔ اس میں سعودی عرب میں خاص انداز میں پکنے والے کسبہ چاول بھرے ہوتے ہیں۔
ساتھ ہی ایرانی طرز کا چکن اور کچھ سبزیاں، اجوائن کا اچار، ٹماٹر، روسٹ کیے ہوئے مکئی کے دانے اور حیران کن طور پر کھجوریں بھی ملیں گی۔ اور ان سب کے اوپر تہینی اور لیموں کی ڈریسنگ۔
اس چکن باؤل میں ذائقوں کا امتزاج بہترین ہوتا ہے۔ یہ کھٹاس کی طرف مائل ہوتا ہے لیکن کریم کی طرح متوازن، جو بھاری پن پیدا نہیں کرتا مگر آپ کا پیٹ بھر جاتا ہے۔ چکن بھی نرم و ملائم ہوتا ہے اور اس کی مقدار بھی بالکل ٹھیک ہوتی ہے۔
فریش ہاؤس کے مینیو میں ایک اور زبردست ڈش بھی ہے جسے پیستو پاستہ چکن باؤل کہتے ہیں۔
اس میں انار، اطالوی پنیر، ملی جُلی سبزیاں، دھوپ میں خشک کیے گئے ٹماٹر، سیاہ زیتون، زعتر اور امریکی نٹس ہوتے ہیں جن پر دھنیا ڈال کر لیموں سے ڈریسنگ کر دی جاتی ہے۔ یہ میٹھے، کھٹے اور کریم والے ذائقے کا بھرپور مزا دیتا ہے۔

 مینیو میں ایک  زبردست ڈش بھی ہے جسے پیستو پاستہ چکن باؤل کہتے ہیں

پاستہ کو مکمل طور پر ذائقہ دار بنایا جاتا ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہوتی ہے کہ یہ نہ بھاری ہوتا ہے نہ بے ذائقہ جیسے کہ صحت سے بھرپور کئی دیگر آپشنز ہوتے ہیں۔
ہلکا پھلکا کھانے کے لیے فریش ہاؤس، آم سے بنی آئس کریم کے کپ بھی فروخت کرتا ہے۔ یہاں شہد اور دودھ میں ملی ہوئی جو کے علاوہ بیریز اور دہی بھی دستیاب ہوتا ہے۔
فریش ہاؤس میں ایک اچھا آپشن رات کو تیار کیا جانے والا آم اور جو کا آمیزہ ہے جو بہت مزیدار ہوتا ہے مگر یہ زیادہ نرم نہیں ہوتا اور اس میں آم کا ذائقہ زیادہ نمایاں ہوتا ہے۔
یہاں کا اکائی (جو جنوبی امریکہ کے ایک درخت کا گہرے رنگ کا پھل) باؤل کافی کا ذائقہ کوئی خاص نہیں ہوتا اور امریکی درخت کا پھل بھی مزیدار نہیں ہوتا۔
تو اگر آپ کو ریاض میں پروٹین کا مشروب، یا سنیک چاہیے ہو تو فریش ہاؤس کو ٹرائی کریں۔ اگر آپ وہ شخص ہیں جو اپنی مرضی کی چیزیں ڈال کر کچھ خاص بنوانا چاہتے ہیں، تو فریش ہاؤس میں یہ آپشن بھی مل جاتا ہے۔

 

شیئر: