Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس ایف ڈی اے کی پرنٹنگ پریس کے لیے نئی ہدایات

ادویات کے لیے پرنٹنگ میٹریل صرف لائسنس یافتہ فیکٹریوں کو ہی فراہم کیا جائے(فوٹو، ایکس)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے پرنٹنگ پریس کے شعبے کے ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ  ادویات کی پیکنگ ، پرنٹنگ یا ڈبوں کی تیاری کی سہولت صرف لائسنس یافتہ ادودیات تیار کرنے والی فیکٹریوں کو ہی فراہم کی جائے۔ انفرادی طورپر کسی بھی قسم کی ادویات کے لیے پرنٹنگ میٹریل فراہم نہ کیا جائے۔
اخبار 24 کے مطابق اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض ایسے پرنٹنگ پریس کے خلاف کارروائی کی گئی ہے جو انفرادی طورپربنائی گئی ادویات کے لیے پرنٹنگ مٹریل فراہم کر رہے تھے۔
فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ پرنٹنگ پریس کی انتطامیہ کے لیے لازم ہے  کہ وہ قوانین کی پابندی کریں اور کسی بھی ایسے شخص کے کہنے پر ادویات اور دیسی جڑی بوٹیوں کی مارکیٹنگ  کے لیے پرنٹنگ میٹریل فراہم نہ کیا جائے جس کا تعلق لائسنس یافتہ ادویات سازی کی فیکٹری سے نہ ہو۔
ہدایت میں مزید کہا گیا ہے کہ پرنٹنگ پریس کے ذمہ دار اس امر کے پابند ہوں گے کہ وہ کسی بھی مواد کی چھپائی یا تیاری سے قبل مقررہ قوانین و ضوابط کو مدنظر رکھیں۔

 

 

شیئر: