Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئرانڈیا کے سربراہ ریلوے بورڈ کے رکن بننے کے خواہاں

نئی دہلی۔۔۔۔ایئر انڈیا کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر اشوانی لوہانی ریلوے بورڈ کے رکن بننے کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔ یہ عہدہ اس ماہ کے اختتام سے خالی ہوجائے گا۔لوہانی کا نام 3دیگر افراد کی فہرست میں شامل ہے جو کابینہ کی تقرری کمیٹی کو بھیجا گیا ہے ۔ اس کمیٹی کے سربراہ وزیر اعظم نریندر مودی ہیں۔لوہانی اور ایئر انڈیا حالیہ مہینوں میں اس وقت سرخیوں میں آئے تھے جب ایئر انڈیا نے شیو سینا کے ممبر پارلیمنٹ رویندرگائیکوارڈکو پرواز میں بٹھانے سے انکار کردیا تھا کیونکہ ایئرلائن کے عملے کے رکن کے ساتھ انہوں نے بدسلوکی کی تھی جس کے بعدتمام ایئرلائنز نے ان پر پابندی لگا دی تھی۔شیوسینا نے اس پر وزیر شہری ہوا بازی سے شکایت کی تھی۔

شیئر: