سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے منگل کو لندن میں برطانوی ہم منصب جان ہیلی سے ملاقات کی ہے۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے ایکس اکاونٹ پر پوسٹ میں لکھا ملاقات میں دونوں دوست ملکوں کے درمیان قریبی تاریخی تعلقات اور سٹریٹجک دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے کہ سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچے ہیں۔
شہزادہ خالد بن سلمان برطانوی حکام سے سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کے فروغ اور مختلف معاملات میں تعاون کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔