Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لائن کراس نہ کریں،ٹریفک پولیس کے اشتہار پر بمرا برہم

نئی دہلی ... ہندوستانی کرکٹر جسپریت بمرانے ٹریفک کی بیداری کے لئے ایک اشتہار میں اپنی نو بال والی تصویر کے استعمال پر نارا ضی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر کہا کہ س سے پتہ چلتا ہے کہ ملک کے لئے سب کچھ دینے کے بعد بھی آپ کو کتنی عزت ملتی ہے۔ جے پور کی ٹریفک پولیس نے اس اشتہار کے حوالے سے وضاحت پیش کی اور کہا کہ اس کا مقصد کسی کو ٹھیس پہنچانا نہیں۔چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل مقابلے میں بمرا نے ابتدا میں پاکستانی بلے باز فخر زمان کی وکٹ لی تھی لیکن وہ گیند نو بال قرار دی گئی۔اس کے بعد فخر زمان نے شاندار بلے باری کرتے ہوئے پہلی سنچری مکمل کی۔چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کے بعد جسپریت بمرا کی نوبال کے بہت تذکرے ہوئے ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ٹریفک پولیس نے بمراکی اسی نو بال والی تصویر سے اشتہار بنوایا تھا۔جس میں بمراکا پاو¿ں لائن کے باہر جاتا دکھائی دے رہا ہے۔ دوسری طرف زیبرا کراسنگ سے پیچھے کھڑی گاڑیوں کی تصویر ہے۔اس تصویر کے ساتھ ہی لکھا ہے لائن کراس نہ کریں۔ آپ جانتے ہیں کہ یہ بہت مہنگا پڑ سکتا ہے۔

 

شیئر: