یمن کو بجٹ سپورٹ کےلیے 1.3 ارب ریال کی فراہمی، معاہدے پر دستخط
سعودی عرب، یمن کی بحالی کے لیے تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی پروگرام برائے ترقی اور تعمیر نو یمن نے اتوار کو یمنی وزارت خزانہ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
سعودی قیادت کی ہدایت پرآپریشنل اخراجات اور تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے مختص رقم 1.3 ارب ریال جمع کرانے کے حوالے سے یہ معاہدہ کیا گیا ہے۔
ایس پی اے مطابق یمنی وزیرخزانہ مروان بن غانم جبکہ سعودی پروگرام کے نگران اعلی ایمبیسڈر محمد بن سعید آل جابر دستخط کے وقت موجود تھے۔
اس امداد سے یمن کے بجٹ خسارے کو پورا ہوگا، یمنی انتظامیہ کو اپنی ذمہ داریاں پورا کرنے اور اقصادی اصلاحات کی کوششوں کو جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔
سعودی عرب، یمن کی بحالی کے حوالے سے تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔
یمنی سینٹرل بینک اور تیل کے لیے گرانٹس کے ساتھ سعودی پروگرام برائے ترقی اور تعمیر نو کے منصوبے شامل ہیں جن کا مقصد یمن کی اقتصادی بحالی کو تیز تر کرنا ہے۔

خیال رہے سعودی پروگرام کا آغاز سال 2021 کے وسط میں کیا گیا تھا جس میں یمنی وزارت خزانہ ، وزارت منصوبہ بندی شریک ہیں۔
پروگرام کا مقصد یمنی افرادی قوت کی صلاحیتوں کو فروغ دینا اورسرکاری اداروں کی کو بہتربنانے کے قابل بنانا ہے۔
