حج کا رکنِ اعظم ادا کرنے کے لیے لاکھوں حجاج نے 9 ذی الحجہ بروز جمعرات میدان عرفات میں قیام کیا اس دوران حجاج کی بڑی تعداد نے دن کا بیشتر حصہ جبل الرحمہ پر گزارا جہاں وہ رب العالمین کے حضور دعائیں مانگتے رہے۔
میدان عرفات کی مسجد نمرہ میں خطبہِ حج اور ظہر و عصر کی نمازیں ’قصر و جمع ‘ کی صورت میں ادا کیں بعدازاں غروب آفتابِ تک میدانِ عرفات میں ہی قیام کیا۔
’ایس آر ایم جی‘ کے فوٹوگرافر عدنان مہدلی کی حج کے رکنِ اعظم کی ادائیگی کے دوران لی گئی تصاویر۔








