Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت اسلامی امور کے تحت مکہ میں نمائش، حجاج کا بھی خیرمقدم کیا جا رہا ہے

نمائش میں مکہ کی دستاویزی فلم اور تاریخی تصاویر بھی دکھائی جا رہی ہیں(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت اسلامی امور کے تحت سے تیسری الواحات نمائش کا انعقاد مکہ مکرمہ میں کیا گیا ہے جو 15 جون تک جاری رہے گی۔
 سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس نمائش میں حجاج کی شرکت پر بھی کوئی پابندی نہیں ہے جبکہ عام شہری اور رہائشی بھی اس نمائش کو دیکھ سکتے ہیں۔
نمائش میں صبح گیارہ سے رات نو بجے تک مہمانوں کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے۔ اس نمائش کی ایک اہم خصوصیت کنگ فہد کمپلیکس کےلیے مختص ایک سیکشن ہے جبکہ مکہ کی لائبریری سے نایاب اور قدیم نسخے بھی موجود ہیں۔
اس نمائش میں مکہ مکرمہ کی ایک دستاویزی فلم اور وہ تاریخی تصاویر بھی دکھائی جا رہی ہیں جن میں  حجاج کے تجربات کا بیان ہے جن کا ذکر انھوں نے حج کے بعد کیا ہے۔ اس میں حاجیوں کی سہولت کے لیے جو نئی خدمات متعارف کرائی گئی ہیں وہ شامل ہیں۔
نمائش میں آنے والوں نے یہاں موجود اعلٰی کوالٹی کے مواد کی تعریف کی اور وزارت کی ان کوششوں کو سراہا ہے جو آگاہی بڑھانے، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال سِکھانے، مواصلات کے نظام کو بہتر بنانے اور زائرین کو خدمات بہم پہنچانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔
وزیٹرز کا کہنا ہے کہ نمائش سے مملکت کی ان جامع کوششوں کا پتہ چلتا ہے جو زائرین کی خدمات کے لیے وقف کی جا رہی ہیں۔

مکہ کی لائبریری سے نایاب اور قدیم نسخے بھی موجود ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)

ساتھ ساتھ مذہبی آگاہی کے فروغ اور برادشت اور اعتدال کی اقدار کو آگے بڑھانے کے لیے مملکت جو کچھ کر رہی ہے اس کے بارے میں معلومات حاصل ہوتی ہیں۔
 علاوہ ازیں ’ہدایت چیرٹی ایسوسی ایشن‘ نے حج کے دوران منٰی میں بھی ایک نمائش کا اہتمام کیا جہاں مملکت کی ان کوششوں کو یکجا کرکے لوگوں تک پہنچایا گیا جو وہ اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے لیے کر رہی ہے۔ اس سے اسلامی دنیا کی وصف سے بھرپور ثقافت اور ارضیاتی انواع کا اظہار ہوتا ہے۔
بین الاقوامی اسلامی ثقافتوں کی نمائندگی کے طور پر یہ نمائش، مملکت کی طرف سے اتحاد کے پیغام اور دنیا بھر سے آئے ہوئے عازمین کی مسافرنوازی کی اہمیت پر روشنی ڈالتی ہے۔
نمائش میں آپ کو ایسی چیزیں نظر آتی ہیں جن کو دیکھ کر آپ ان میں ڈوب جاتے ہیں۔ یہ بات مملکت کی طرف سے اس عہد کو اجاگر کرتی ہے جس کے تحت تہذیبوں میں اتفاق و مطابقت کو پروان چڑھانا اور ایک دوسرے کے لیے احترام اور حساسیت کو فروغ دینا شامل ہیں۔

 

شیئر: