Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیونس انٹرنیشنل بک فیئر میں چھ ہزار سے زیادہ قرآنِ مجید کے نسخے تقسیم

25 اپریل سے شروع ہونے والا بک فیئر چار مئی تک جاری رہے گا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت اسلامی امور، دعوت و رہنمائی نے تیونس کے 39 ویں انٹرنیشنل بک فیئر میں آنے والے وزیٹر’ میں قرآنِ مجید کے چھ ہزار سے زائد نسخے تقسیم کیے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ تقسیم  بک فیئر کے آغاز کے ساتھ ہی 25 اپریل سے شروع ہوئی، یہ ایونٹ چار مئی تک جاری رہے گا۔
مملکت کے پویلین میں آنے والے قرآن مجید کی طباعت کے لیے قائم کنگ فہد کمپلیکس کے وسیع ذخیرے کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔
پویلین میں آنے والے افراد انٹرایکٹیو الیکٹرانک ایپلی کیشنز کے ایک وسیع سلسلے کا بھی تجربہ کر سکتے ہیں، جو تعلیمی مواد اور دینی خدمات فراہم کرتی ہیں۔
نمایاں ایپلی کیشنز میں تھری ڈی حج و عمرہ ایپلی کیشن، صحیح حوالہ جات کی ایپلی کیشن اور ورچوئل رئیلیٹی کے تجربات شامل ہیں جو زائرین کو مسجدالحرام اور مسجد نبوی کا ورچوئل دورہ کرتے ہیں۔
وزارت کی شرکت اس امر کی عکاسی کرتی ہے کہ سعودی عرب قرآنِ مجید کی خدمت، اور دنیا بھر میں اسلام اور مسلمانوں کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔

 

شیئر: