سعودی سینٹرل بنک ’ساما‘ نے مملکت میں کریڈٹ کارڈز کے ضوابط میں ترمیم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد صارفین کےلیے اخراجات میں کمی اور شفافیت میں اضافہ کرنا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ’ساما‘ کی جانب سے بینکوں کو کریڈٹ کارڈز سے متعلق نئی ہدایات جاری کی ہیں جن پر 30 سے 90 دن کے اندر عمل درآمد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
-
’ مدی‘ کے لیے مشرق وسطیٰ میں بہترین ڈیجیٹل ادائیگی کا ایوارڈNode ID: 767806
ضوابط کے مطابق بنک انتظامیہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیس میں کسی بھی تبدیلی کے بارے میں صارفین کو مطلع کرنا ہوگا۔
ڈھائی ہزار ریال سے کم نقد رقم نکالنے پر فیس، ٹرانزیکشن کی رقم کا تین فیصد سے زیادہ نہیں ہوگی۔
قبل ازیں اے ٹی ایم سے 5 ہزار ریال تک نکالنے پر 75 فیس لی جاتی تھی جسے کم کرکے 2500 ریال تک 3 فیصد جبکہ 2501 اور اس سے زائد رقم پر فیس 75 ریال تک محدود ہے۔
بین الاقوامی خریداری پر اب ٹرانزیکشن ویلیو کی 2 فیصد فیس عائد ہوگی۔ کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ای والٹ چارج کرنے پرکوئی فیس نہیں ہوگی۔
ضوابط میں مزید کہا گیا کہ بینک اسٹیٹمنٹ پر اعتراض دائر کرنے اور اسے درست کرانے پر 50 ریال فیس کو کم کرکے 25 ریال کیا گیا ہے۔
اے ٹی ایم سے کریڈٹ کارڈ جاری کرنے پر 3.50 ریال فیس کو کم کرکے 1.5 ریال کیا گیا ہے علاوہ ازیں مقامی سطح پر آن لائن یا سیل پوائنٹ سے خریداری پر فیس ختم کی گئی ہے۔
تلف شدہ یا خراب کریڈٹ کارڈ دوبارہ جاری کرانے کی فیس غیرمحدود تھی جسے صرف 15 ریال تک محدود کیا گیا جبکہ لیٹ ادائیگی کی فیس 100 سے کم کرکے 50 ریال کردی گئی ہے۔
کریڈٹ کارڈ کے ضوابط میں مزید کہا گیا کہ بینک انتظامیہ کی جانب سے صارفین کو اخراجات اور سروس چارجز کے بارے میں مطلع کیا جائے گا۔
صارف کو اختیار ہو گا کہ 14 دن کے اندر معاہدے کو ختم کرے۔ کریڈٹ کارڈ کی ادا کردہ فیس واپسی کا بھی اختیار ہوگا جس کےلیے استعمال کی گئی مدت کی کٹوتی کے بعد باقی ماندہ ایام کی فیس واپس کی جائے گی۔