سعودی وزارت ماحولیات پانی و زراعت نے نئے ھجری سال 1447 کے آغاز سے مملکت میں مویشیوں کی فروخت کے ضابطے اور طریقہ کار کا اعلان کیا ہے۔
اب مویشی وزن کے حساب سے فروخت کیے جائیں گے۔ اس فیصلے پر جمعرات یکم محرم سے علمدرآمد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
-
عیدالاضحی پر قربانی کے جانوروں کی قیمتیں گزشتہ برس سے کمNode ID: 890411
ایس پی اے کے مطابق یہ فیصلہ سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق مملکت کی مویشی منڈیوں میں مویشیوں کی فروخت کو ریگولیٹ کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
خریداروں اور تاجروں کے لیے یکساں قیمتوں کو یقینی بنایا جائے گا۔
وزارت نے مویشی منڈی کو منظم کرنے اور صارفین و تاجروں کے حقوق کا تحفظ کرنے کےلیے نئے ضوابط متعارف کرائے ہیں۔
’وزارت کی جانب سے مویشیوں کی وزن کے حساب سے فروخت کے لیے کئی کنٹرولز مقرر کیے ہیں۔‘
واضح رہے وزارت کی جانب سے مملکت میں مویشی درآمد کرنے کے ضوابط مقرر کیے گئے ہیں جن پر پابندی سے عمل درآمد کرایا جاتا ہے۔
مویشیوں کی صحت کے حوالے سے بھی وزارت کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرتی۔