سعودی کابینہ کی جانب مویشیوں کی درآمد پر سے کسٹم اور ٹیکسز میں دی جانےوالی رعایت کے فیصلے پرعمل درآمد سے اس سال عید قرباں پر مویشیوں کے نرخوں میں گزشتہ برس کے مقابلے میں کمی ریکارڈکی گئی۔
سبق نیوز کے مطابق مملکت کے شمالی علاقوں میں نعیمی بھیڑوں کی قیمت 750 سے 2100 ریال تک ہے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں کافی کم ہے۔
رفحا کمشنری میں مویشی کے ایک تاجر فواز الربع کاکہنا تھا حکومتی فیصلے سے منڈی میں توازان قائم ہوا اور نرخوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔
ایک اور تاجر ابومیلاد نے بتایا عید قرباں پر مویشیوں کی قیمت 1300 سے 2100 ریال تک رہنے کی توقع ہے جوگزشتہ برس سے کم ہے۔
توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ سپلائی کی دستیابی اور کم قیمتوں کے باعث اس سال مارکیٹ مستحکم رہے گی۔