وزارت بلدیات کی جانب سے ’فوڈ سٹریٹ‘ کے نئے ضوابط جاری
فٹ پاتھ پر میزیں اور کرسیاں رکھنے کے لیے این او سی حاصل کرنا ضروری ہے(فوٹو، ایکس)
وزارتِ بلدیات و ہاؤسنگ کی جانب سے ’فوڈ سٹریٹ‘ کے لیے نئے ضوابط جاری کر دیے گئے ہیں۔
ریسٹورانٹ یا اشیائے خورونوش کی دکانوں کے باہر اضافی جگہ کے لیے این او سی حاصل کرنا ضروری ہوگا۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت بلدیات نے کھانے پینے کی دکانوں یا ہوٹلوں کے باہر فٹ پاتھ استعمال کرنے کے لیے جو ضوابط مقرر کیے ہیں ان کے مطابق یہ لازمی ہے کہ جو دکان یا ہوٹل کی حدود کے مطابق جگہ کے لیے این او سی حاصل کیا جائے۔
دکان یا ہوٹل کی حدود میں فٹھ پاتھ پر جو جگہ حاصل کی جا رہی ہے وہ کمرشل شاہراہ پر ہو رہائشی علاقے میں نہیں۔
مقررہ جگہ یا مقام پر چلنے والوں کے لیے کسی قسم کی رکاوٹ نہ رکھی جائے۔
دکان یا ہوٹل کے داخلی دروازے کی چوڑائی کے مطابق گزرگاہ کو خالی رکھا جائے یعنی راستے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو جس سے آنے والوں کو کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑے۔
فٹ پاتھ پرمستقل بنیادوں پر کسی قسم کی اشیا نہ رکھی جائیں۔ رکھی جانے والی کرسیاں، میزیں یا دیگر سامان ایسا ہو جسے باسانی ہٹایا جا سکے۔
ڈیکوریشن کے لیے ایسی اشیا استعمال نہ کی جائیں جن سے شاہراہ پر نصب آگاہی بورڈ چھپ جائیں یا گاڑی چلانے والوں کو دکھائی نہ دیں۔