Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرقانونی موبائل سمز کی فروخت میں 83 فیصد کمی، 57 ملین سمز کی رجسٹریشن

سمز کی تصدیق کے مراحل سے صارفین کو سہولت و تحفظ فراہم کیا گیا (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی ٹیلی کمیونیکشن اور سعودی ٹیکنیکل اتھارٹی کا کہنا ہے ’گزشتہ برس 2024 میں مملکت میں 57 ملین موبائل سمز کی رجسٹریشن کی گئی۔‘
اخبار 24 کے مطابق اتھارٹی کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ’ موبائل سمز کی لازمی رجسٹریشن کے عمل سے غیرقانونی سمز کی فروخت میں 83 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
اتھارٹی کا کہنا تھا ’سال 2023 میں موبائل سمز کی رجسٹریشن کے لیے او ٹی پی آپشن سے ویریفکیشن کا پراسیس مزید بہتر ہوا اور نامعلوم سمز کی فروخت میں کمی آئی جس سے غیرقانونی سمز کے استعمال میں ماہانہ 400 کی کمی ریکارڈ کی گئی۔‘
اتھارٹی نے تصدیق کی کہ بائیو میٹرک فیچرز  لازمی کرنے سے تصدیق کے مراحل نہ صرف آسان ہوئے جبکہ نامعلوم سمز میں بھی 70 فیصد تک کمی واقع ہوئی۔ موبائل سمز کی تصدیق کے مراحل سے صارفین کو سہولت و تحفظ فراہم کیا گیا۔

 

شیئر: